شمس ٹیکسٹائل لمیٹڈ ایک محدود قومی کمپنی ہے جو کہ 10 جنوری 1968 کو وجود میں ٓائی۔کمپنی بُنیادی طور پراعلیٰ درجے کی سُوت کی تیاری اور تجارت میں مصروف عمل ہے۔کمپنی نے 1968 میں چنیوٹ کے مقام پرسُوت کی کٹائی، بُنائی،رنگائی اور اُسکی تکمیل کا مجموئی بنیادی منصوبہ قائم کیا۔موجودہ وقت میں پلانٹ 24960 چرخوں پر مشتمل ہے جو کہ تقریبا 400000 کلو فی مہینہ سُوت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔عمل کے ابتدائی سالوں میں انتظامیہ نے ان سہولیات سے پیدا کردہ کپڑے کی مصنوعات اور سُوت کی کامیابی سے تشہیر کی جس سے برآمد کے کاروبار میں کافی ترقی ہو رہی ہے۔ان عوامل کے نتیجے میں تیار کردہ اعلیٰ درجے کی مصنوعات سے کمپنی کو اعلیٰ منافع ہو ہا ہے۔