سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ گورننس اور مالیاتی رپورٹنگ سسٹم سے متعلق نئے قوانین وضع کیئے ہیں، ان قوانین کے مطابق کمپنی نے اپنے عہد پورے کیئے ہیں۔ کمپنی نے پہلے ہی انٹرنل کنٹرول پالیسیز قائم کی ہوئی ہیں اوران عوامل کی مسلسل بنیاد پر تفصیل سے نظر ثانی کی جاتی ہے۔قوانین اور ضوابط کو حقیقی معنی میں قابل عمل بنانے کیلیئے بورڈ آف ڈائریکٹرز ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے۔