m

Our Mission Statement

This is Photoshop's version of Loremer Ipsn gravida nibh vel velit auctoregorie sam alquet.Aenean sollicitudin, lorem quis bibendum auci elit consequat ipsutis sem nibh id elit.

Contact Us

  • 1-779-333-67992
  • info@industrybusiness.com
  • 3042 Rotterdam, Netherlands; Van Noortwijcksingel
Work Time: 09:00 - 17:00
Saturday and Sunday - CLOSED
Find us: Lahore, Pakistan
8th Floor, Tricon Corporate Center,
8-k Gulberg 2, Lahore Pakistan
Contact:  +92 42 35760381
info@shams.com.pk
Top
 

کمپنی

تاریخ

شمس ٹیکسٹائل لمیٹڈ ایک محدود قومی کمپنی ہے جو کہ 10 جنوری 1968؁ کو وجود میں ٓائی۔کمپنی بُنیادی طور پراعلیٰ درجے کی سُوت کی تیاری اور تجارت میں مصروف عمل ہے۔کمپنی نے 1968؁ میں چنیوٹ کے مقام پرسُوت کی کٹائی، بُنائی،رنگائی اور اُسکی تکمیل کا مجموئی بنیادی منصوبہ قائم کیا۔موجودہ وقت میں پلانٹ 24960 چرخوں پر مشتمل ہے جو کہ تقریبا 400000 کلو فی مہینہ سُوت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔عمل کے ابتدائی سالوں میں انتظامیہ نے ان سہولیات سے پیدا کردہ کپڑے کی مصنوعات اور سُوت کی کامیابی سے تشہیر کی جس سے برآمد کے کاروبار میں کافی ترقی ہو رہی ہے۔ان عوامل کے نتیجے میں تیار کردہ اعلیٰ درجے کی مصنوعات سے کمپنی کو اعلیٰ منافع ہو ہا ہے۔

کمپنی نے وقت کے ساتھ کامیابی سے کم وقت میں ذخائر کی تعمیر کے ساتھ انتظامیہ کو اپنی موجودہ سہولیات میں توسیع کی ترغیب دی۔لہاذہ انتظامیہ نے شاہ کوٹ کے قریب شیخوپورہ روڈ پر ایک اور سپننگ یونٹ لگا کر چرخوں کی عمر کی صلاحیت کو 46320 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔اس سہولت نے اپنی تجارتی پیداوار یکم اگست 1994؁ کو شروع کی جس نے کمپنی کے نتائج میں مثبت کردار ادا کیا۔

ہمارے شاہ کوٹ میں واقع 22176 سپنڈل سپننگ یونٹ میں اعلیٰ درجے کی سُوت کی بُنائی کی تقریبا 500000 کلو ماہانہ پیداواری صلاحیت موجود ہے۔ہمارا صارف کے اطمنان کا وعدہ ہی ہماری طاقت ہے۔صارف کو ارسال کرنے سے پہلے ہر مصنوعات اعلیٰ درجے کی جدید ترین مشینری پر ہونے والے معیار کنٹرول کرنے کے کڑے امتحان سے گزرتی ہے۔مسلسل بڑھتے ہوئے کمپنی کو کئی مقامی اور غیر ملکی معتبر کمپنیوں میں امتیاز حاصل ہے۔

کمپنی کی جدید لیکن اعتدال پسند پالیسیوں نے قرضوں اور سرمایہ داری کے رجحان کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مدد کی۔انتظامیہ کے سپننگ کے کاروبار(جو کہ ہمیشہ سے کمپنی کی طاقت رہا ہے)پر بنیادی توجہ دینے کے فیصلے اور کم منافع کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ بُنائی،رنگائی اور تکمیل کی سہولیات بند ہو چکی ہیں۔شاہ کوٹ میں موٹے،کُھردرے اور لائکرا سُوت کی طلب کو پورا کرنے کے لیے خصوصی سُوت پر مشتمل 12096 چرخوں کا نیا سپننگ یونٹ لگا کر کمپنی کی موجودہ سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے۔جنوری 2006؁ میں پلانٹ نے اپنی تجارتی پیداوار شروع کی۔شمس ٹیکسٹائل ملز لمیٹیڈ، ٹیکسٹائل کے شعبہ میں وسیع تجربہ رکھنے والے افراد کی طرف سے منظم کی جاتی ہے۔انتظامیہ ٹیکسٹائل کے میدان میں مواقع سے استفادہ کر کے اپنی طاقت بڑھا رہی ہے۔اپنے کاروبار کیلیئے ترقی پر مبنی نقطہ نظر، کم لاگت اور اپنی پالیسیوں کی بنا پر کمپنی مزید ترقی کا ارادہ رکھتی ہے۔

نظریہ کا بیان/مقصد

کاروبار

ہم ٹیکسٹائل کی صنعت میں اعلیٰ درجے کی سپننگ کی سہولیات مہیا کرنے والی مینوفیکچرنگ تنظیم ہیں اور ہماری تیار شدہ مصنوعات قومی اور بین الاقوامی صارفین کو فروخت کی جاتی ہیں۔

ہمارا نظریہ مستقبل

ٹیکسٹائل کی صنعت میں ہم موجودہ کاروبار میں مارکیٹ کی قیادت کو برقرار رکھنے کیلیئے اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ تنظیم بننے اور مختلف ویلیوایڈڈ منصوبوں کے ذریعے تمام سٹیک ہولڈرز کے منافع کی پیداوار زیادہ کرنے کیلیئے پُرعزم ہیں۔

مشن

یہ ہمارا یقین ہے کہ کمپنی کی خوشحالی گاہک کے اطمینان میں ہے. ہم سمجھتے ہیں کہ مارکیٹ کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمیں پرانے حکمت عملی کو بحال کرنا اور پروڈکشن کے نئے طریقوں کو شامل کرنا ہوگا. شمس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اس خیال پر وقف شدہ ہے کہ ہماری مصنوعات میں سے ہر ایک کو بین الاقوامی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی معیار اور ہمارے گاہکوں کے مختلف مفادات کو پورا کرنا چاہئے.

ہماری طاقت

ہم نے نئی مصنوعات کی ترقی کیلیئے خاطرخواہ کوششیں کی ہیں جس کے نتیجے میں ہم مارکیٹ لیڈر کے طور پر اُبھر کر سامنے ٓائے ہیں۔ اس جدید اور پیشہ ورانہ انتظامی طریقہ کار نے مل کر ہمیں مالی طور پر مظبوط اور مستحکم کرنے میں مدد کی ہے۔

ہماری حکمت عملی

جدت کے ساتھ اپنی مصنوعات کیلیئے مارکیٹ نیش بنانے،سہولیات،لوگوں،نظام اور نئی ٹیکنالوجی،ویلیو ایڈیشن میں جدت،پیداوار اور صارف کی خدمات میں بہتری کے ذریعے ہم اپنے نظریے کو حقیقت میں بدلنے کیلییئے پُر عزم ہیں۔

ہماری اقدار

ہمارے لیئے اخلاقی کاروباری طریقوں کی پابندی اور اچھا منظم شہری ہونا باعث فخر ہے۔ہم اپنے لوگوں کا احترام کرتے ہیں اور انھیں اپنی طاقت کا احساس دلانے کیلیئے بھرپور مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہم معاشرہ اور اپنے سٹیک ہولڈرز سے منسلک اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں۔

مزید معلومات کیلیئے ہماری کمپنی کا کتابچہ مندرجہ ذیل ہے